5ترقیاتی سکیموں سمیت اہم سڑ کوں کی تعمیر کی منظوری
5ترقیاتی سکیموں سمیت اہم سڑ کوں کی تعمیر کی منظوری 12کالجز میں نئے کلاس رومز کی تعمیر ،بھکر کی 22 واٹر سپلائی سکیمیں بھی منظور
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مختلف تعمیراتی محکموں کی 5ترقیاتی سکیموں کے علاوہ سرگودھا میں فارم سے منڈی تک ایک اہم سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ، جبکہ ایک سکیم کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اجلاس کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ورکنگ پارٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایک سکیم کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری بھی دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انیشیٹوز کے تحت 12کالجز میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت کو سفارشات ارسال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔سرگودھا کی ایک، خوشاب کی چار ،بھکر کی 22 واٹر سپلائی سکیمیں شامل ہیں۔
مزید برآں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے پیش کی گئی فراہمی و نکاسی آب کی 27 سکیموں کو آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ضلع سرگودھا کی ایک، خوشاب کی چار ،بھکر کی 22 واٹر سپلائی سکیمیں شامل ہیں۔زرعی شعبے کی بہتری کے لیے فارم سے منڈی تک سڑک کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی، جس سے کسانوں کو اپنی پیداوار بروقت منڈیوں تک پہنچانے میں سہولت میسر آئے گی ۔کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے جاری اور مجوزہ منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر ہو سکے ۔