لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو گھائل کر دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گنجان آبادی مجاہد کالونی میں سابقہ تلخ کلامی پر صلح کے باوجود بدلہ چکانے کیلئے خلیل عر ف کاکا اور اسکے ساتھیوں نے خنجر اور ڈنڈوں کے وار کر کے زوہیب، نہال اور شمعون کو لہولہان کر دیا،محمدی کالونی میں گھر کے سامنے بلا وجہ بیٹھنے سے منع کرنے پر بلال ، شیراز وغیرہ نے سنبل بی بی اور اسکے بیٹو ں احد اور حسنین کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،23جنوبی میں سابقہ لڑائی کے تنازعہ پر ظہیر وغیرہ نے محمد خالد اور حماد کو مضروب کر دیا۔