کالاباغ پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار
کالاباغ (نمائندہ دنیا) تھانہ کالاباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2400گرام چرس برآمد کر لی، جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کالاباغ نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ کارروائی کی۔ ملزم عامر خان ولد محمد ہاشم سکنہ کچھ تندر خیل کے قبضے سے 2400 گرام چرس برآمد کی گئی، جس پر اسے گرفتار کرکے تھانہ کالاباغ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کامیاب کارروائی پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے