چقندر سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر 15سالہ نوجوان جاں بحق
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا ) کلورکوٹ بھکر روڈ پر چقندر سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 15سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔نون ڈگر کے قریب پیش آنیوالے حادثے میں نواحی علاقے چنگڑانوالہ کے رہائشی 15سالہ محسن ولد عطا محمد قوم مسلم شیخ شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر کلورکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ مقامی پولیس نے چقندر سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔