واٹر ریٹ،ایگریکلچر انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی، کاشتکاروں اور افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ایف بی آر کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی روشنی میں واٹر ریٹ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کے واجبات ادا نہ کرنے والے کاشتکاروں اور وصولی میں سستی برتنے والے فیلڈ افسروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں ایگریکلچر انکم ٹیکس کی مد میں 12 کروڑ روپے جبکہ واٹر ریٹ کی مد میں 32 کروڑ 14 لاکھ 32 ہزار 832 روپے کے واجبات التواء کا شکار ہیں۔ اس صورتحال پر ایف بی آر نے تقریباً دو ہزار نادہندگان کے کوائف ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ریکوری کا ٹاسک دیا ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایگریکلچر انکم ٹیکس کی مد میں 16 کروڑ روپے سے زائد کا شارٹ فال ایک سال گزرنے کے باوجود برقرار ہے ، جس پر ڈپٹی سیکرٹری ریکوری بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔