کسٹم آفس کے کمرے میں آگ لگنے کا واقعہ، ریسکیو نے قابو پا لیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پیر محمد کالونی کے قریب واقع کسٹم آفس کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔
کسٹم انسپکٹر کے پی اے کے کمرے میں ایکسٹینشن بورڈ کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔