نئے صوبوں کے قیام سے مسائل حل ہو نگے :نوجوانوں کا مؤقف
نئے صوبوں کے قیام سے مسائل حل ہو نگے :نوجوانوں کا مؤقفدور دراز علاقوں کے عوام کو مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے :گفتگو
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )مقامی نوجوانوں نے کہا ہے کہ ملک میں نئے چھوٹے چھوٹے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل نچلی سطح پر فوری حل ہونگے ، کلورکوٹ کے نوجوان رانا محمد ارسلان، محمد عاقب، محمد عمران اور رانا کامران نے اپنے بیان میں کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک نئے صوبے نہ بننے کے باعث دور دراز علاقوں کے عوام کو مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے ، کیونکہ صوبائی دارالحکومت دور ہونے سے عوامی مسائل بروقت حل نہیں ہو پاتے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کی تحریک خوش آئند اقدام ہے ، اور ان کی تجویز کے مطابق ہر ڈویژن کو صوبے کا درجہ دیا جانا چاہیے تاکہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے عوام کے مسائل ان کے گھروں کے قریب حل ہو سکیں۔نوجوانوں نے میاں عامر محمود کی تجویز کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی امور بہتر اور عوام کو ریلیف ملے گا۔