ٹیکس نادہندگی پر گھر سیل‘اہلخانہ اندر موجود ہونے کا انکشاف

ٹیکس نادہندگی پر گھر سیل‘اہلخانہ اندر موجود ہونے کا انکشاف

ٹیکس نادہندگی پر گھر سیل‘اہلخانہ اندر موجود ہونے کا انکشافمعاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران نے نوٹس لیا

میانوالی (نامہ نگار )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مبینہ اقدام پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، جہاں مبینہ طور پر ایک گھر کو سیل کرنے کے دوران اہلخانہ اندر موجود تھے ۔محلہ ابراہیم آباد میں معروف سماجی شخصیت حاجی شیخ شفیع کے گھر کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر عظمت اللہ خان نے مبینہ طور پر ٹیکس عدم ادائیگی پر سیل کیا۔ تاہم اس دوران گھر کے اندر خواتین اور بچے موجود تھے ، جنہیں مبینہ طور پر اس کارروائی سے قبل آگاہ نہیں کیا گیا۔واقعے کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایک اہلکار کو موقع پر بھیجا، جس نے گھر کی سیل کھول دی۔  اہلخانہ کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے کی نوعیت اور طریقہ کار پر انتظامی سطح پر مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ، جبکہ شہریوں نے کارروائی کے دوران انسانی پہلو کو مدنظر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں