ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں آئی آپریشن تھیٹر کی مشینیں فعال

 ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں آئی آپریشن تھیٹر کی مشینیں فعال

ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں آئی آپریشن تھیٹر کی مشینیں فعال اس اقدام سے آنکھوں کے مریضوں کو جدید اور بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی ،ایم ایس

 سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کی کوششوں کے باعث آنکھوں کے آپریشن کیلئے آئی آپریشن تھیٹر کی مزید تین آپریٹنگ مائیکروسکوپ مشینیں، جن کی مرمت پر کم از کم 10 لاکھ روپے لاگت آنا تھی، ڈونرز کے تعاون سے بالکل مفت مکمل طور پر فعال کروا دی گئی ہیں۔ اس اقدام سے آنکھوں کے مریضوں کو جدید اور بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ اسپتال پر مالی بوجھ بھی کم ہوا ہے ۔ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے اس موقع پر کہا کہ’’میں اپنے اﷲ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں اور ان مخیر حضرات کیلئے دعاگو ہوں جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔ اﷲ پاک انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔اس اہم منصوبے کی تکمیل میں بائیو میڈیکل فرح اقبال نیازی کی شب و روز محنت بھی قابلِ تحسین ہے ، جنہوں نے تکنیکی امور کو نہایت مہارت اور ذمہ داری سے انجام دے کر مشینوں کو دوبارہ فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں