والدکابچی کو پھندا ڈال کرچھت سے باندھ کر تشدد،ویڈیو وائرل
والدکابچی کو پھندا ڈال کرچھت سے باندھ کر تشدد،ویڈیو وائرل پولیس نے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، بچی کی عمر 5سال ہے
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں سکول نہ جانے کی پاداش میں والد کا 5 سالہ بچی پر بے بہیمانہ تشدد گلے میں پھندہ ڈال کر رسی کو چھت سے باندھ دیا اور بچی پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتا رہا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی واقعہ کا علم ہوتے ہی سلانوالی پولیس نے ظالم باپ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 63 شمالی کے رہائشی ظالم باپ محمد طارق قوم مسلم شیخ نے سکول نہ جانے پر اپنی 5 سالہ بچی مدیحہ بی بی پر تشدد کیا اور گلے میں پھندا ڈال کر رسی کو چھت سے باندھ دیا اور بچی پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی واقعہ کا علم ہونے پر سلانوالی پولیس نے سفاک باپ محمد طارق کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔