کانکنوں کے بچوں کیلئے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے پر اتفاق

 کانکنوں کے بچوں کیلئے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے پر اتفاق

کانکنوں کے بچوں کیلئے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے پر اتفاق محنت کشوں کی بیوہ خواتین کے لیے مریم نواز راشن کارڈ کی فراہمی کی منظوری

موچھ (نمائندہ دنیا)سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت مائنز ویلفیئر بورڈ پنجاب کا اہم 63 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر پنجاب اور معروف مزدور رہنما خادمِ مزدور را سعید خٹک نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے بھر کے کانکنوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے حوالے سے انقلابی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کانکنوں کے بچوں کے لیے کوالٹی آف ایجوکیشن اور صحت کی بنیادی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ مائنز لیبر ویلفیئر گرلز ہائی سکول ڈنڈوت (چکوال) اور مکڑوال (میانوالی) کی اپ گریڈیشن کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ مزدوروں کی بیٹیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔بورڈ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دورانِ کار دورانِ وفات پا جانے والے محنت کشوں کی بیوہ خواتین کے لیے مریم نواز راشن کارڈ کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے ۔ اس اقدام سے متاثرہ خاندانوں کو معاشی سہارا میسر آئے گا۔ یکم جولائی سے صوبہ بھر میں کانکنوں کی حفاظت، حادثات کی روک تھام اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جامع شعور و آگاہی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس حوالہ سے راستی پاکستان کی نمائندہ پراجیکٹ منیجر عطرت بتول نے تجاویز پیش کیں مائننگ ایریاز تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے پختہ سڑکوں کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں