جمعۃ المبارک کو ضلع بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او صہیب اشرف کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے روز ضلع بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ،
ضلع بھر کی مساجداورامام بارگاہوں پر 5 سو سے زائد مسلح پولیس اہلکاران تعینات کئے گئے جبکہ ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈگشت کناں رہے مساجد و عبادگاہوں میں داخل ہونے والے اشخاص کی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوانوں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا.جبکہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس لائن سرگودہا میں ریزرو حاضر رہیں گی۔ تمام سکیورٹی انتظامات کی ڈی پی او سرگودھا نے براہ راست خود نگرانی بھی کی۔