جسٹس فار آل پروگرام، خواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم

جسٹس فار آل پروگرام، خواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم

جسٹس فار آل پروگرام، خواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا ملک عامر شہزاد نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا ملک عامر شہزاد نے خواتین پراسیکیوٹرز کے ہمراہ شیلٹر ہوم سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر ثناء رؤف نے کیا۔دورے کے دوران خواتین پراسیکیوٹرز نے شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جسٹس فار آل فری لیگل ایڈ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک عامر شہزاد نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کو انصاف کی فراہمی اور قانونی معاونت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس فار آل پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بلا خوف و خطر قانونی مدد حاصل کر سکیں۔خواتین پراسیکیوٹرز نے شیلٹر ہوم میں موجود خواتین کو قانونی حقوق، تحفظ کے قوانین اور مختلف حکومتی معاونتی پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر شیلٹر ہوم انتظامیہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے دورے خواتین میں اعتماد اور شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں