گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑا ایکشن، گودام مالک پر مقدمہ
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑا ایکشن، گودام مالک پر مقدمہگودام سے 50کلوگرام کی 2070بوریاں برآمد ہوئیں ،مزید تحقیقات جاری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔محکمہ فوڈ حکام کے مطابق میانی کے رہائشی محمد شفیق گندم کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے ۔ چند روز قبل انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے گودام کو غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر سیل کیا تھا۔حکام کے مطابق گودام سے 50 کلوگرام کی 2070 بوریاں برآمد ہوئیں، جنہیں سرکاری ہدایت کے مطابق حکومتی سنٹر کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔تاہم انتظامیہ کے مطابق ملزم نے صرف 1290 بوریاں سرکاری گودام میں جمع کرائیں جبکہ باقی 780 بوریاں کھلی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر دیں۔اس خلاف ورزی پر محکمہ فوڈ پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔