مختلف واقعات میں دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ 70شمالی میں منظور حسین نے مکان دکھانے کا جھانسہ دے کر مسماۃ(س) کو ایک گھر میں لے گیا۔
جہاں ملزم نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ 87جنوبی کی رہائشی مسماۃ(ت) جو کہ رشتہ کروانے کا کام کرتی ہے کو محمد ناصر نامی شخص رشتہ دکھانے کیلئے ایک ڈیرہ پر لے گیا جہاں ملزم نے اسے مبینہ طور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ اس کے دو ساتھی پہرہ دیتے رہے ، بعدا زاں ملزمان متاثرہ خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔