نوسربازی، گھر سے 14لاکھ کے زیورات چوری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چیمہ کالونی میں نوسربازی کی واردات کے دوران ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر شعبدہ بازی کے ذریعے اہل خانہ سے 14 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ہتھیا کر فرار ہو گیا۔
پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازم خالد سلیم کے گھر گزشتہ روز دن دیہاڑے ایک نامعلوم شخص داخل ہوا، جس نے گھر کی خواتین کو باتوں میں الجھا کر مبینہ طور پر شعبدہ بازی کے ذریعے زیورات اتروا لیے ۔متاثرہ خاندان کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہوتے ہی مختلف باتیں اور عمل کیے جس کے باعث گھر کی خواتین (بشمول والدہ، بیوی، بہو اور بہن) اس کے بہکاوے میں آ گئیں اور قیمتی زیورات اسے دے بیٹھیں۔بعد ازاں ملزم 14 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس پنجاب موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔