سابقہ رنجش پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا

سابقہ رنجش پر فائرنگ  سے نوجوان زخمی ہوگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر گھرمیں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے لطیف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر موجود تھا کہ۔۔۔

 ملزموں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ شروع کر دی جسکی زد میں آکر گھر پر موجود اسکا بھتیجا زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں