دریا خان:ایم ایم روڈ پر کار حادثہ، دو بھائی جاں بحق پانچ افرادشدید زخمی
دریا خان (نمائندہ دنیا) ایم ایم روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان بھائی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔
راولپنڈی سے لیہ جانے والی ایک کار دُلے والا کے قریب پہنچی تو مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 14 سالہ ریحان اور 35 سالہ کامران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 40 سالہ خالدہ بی بی، 12 سالہ سفیان، 30 سالہ عثمان کھوکھر، 49 سالہ خالد حسین اور 12 سالہ ایان شامل ہیں۔