اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی،2ملز م گرفتار

اشتہاری مجرمان کے خلاف  کارروائی،2ملز م گرفتار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

پولیس تھانہ ترکھانوالہ کے ایس ایچ او نے انچارج چوکی فروکہ طاہر محمود اور ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان عمران اور علی حسن کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کیونکہ ایسے عناصر معاشرے کے لیے ناسور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں