ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا پپلاں کی یونین کونسل کچہ گجرات کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر احسان الحق نے ضلع میانوالی میں جاری خصوصی انسدادِ پولیو مہم (SNID) کے سلسلے میں تحصیل پپلاں کی یونین کونسل کچہ گجرات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف پی ٹی پی پوائنٹس اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے پولیو نشانات چیک کیے اور والدین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے۔تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ڈاکٹر احسان الحق نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔