لائف انشورنس نے شکایت کنندہ کو پانچ لاکھ چھ ہزار کی رقم ادا کر دی
سانپ کاٹنے سے خاوند کی وفات ہو گئی،محکمہ موت کا کلیم دینے سے انکار ی تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی ہدایت پرسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کیخلاف شکایت کنندہ کو پانچ لاکھ چھ ہزار کی رکی ہوئی رقم ادا کر دی گئی چک شیخاں والا تحصیل شاہ پور کی رہائشی بیوہ خاتون ثمینہ بی بی نے وفاقی محتسب کو ایک درخواست دی کہ ان کے خاوند سلطان علی جو کہ سٹیٹ لائف انشورنس کے پالیسی ہولڈر رہے ، زہریلا سانپ کاٹنے کی وجہ ان کے خاوند کی وفات ہو گئی۔ سانپ ڈسنے کی وجہ سے ان کا انتقال 09جون 2025 کو ہو گیا وہ سٹیٹ لائف ا کے پانچ لاکھ کیا نشورنس پالیسی ہولڈر تھے اور ان کی پالیسی ایک سال پانچ مہینے کہ ایک حادثاتی موت تھی تو سٹیٹ لائف نے اس کا حادثاتی موت کا کلیم دینے سے انکار کر دیا۔مذکورہ بیوہ خاتون نے وفاقی محتسب کو اپروچ کیا تاکہ اس کا کلیم مانا جائے وفاقی محتسب سرگودھا کے افسران نے وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر ٹیک اپ کیا۔ اور ان کو تاکید کی کہ وفاقی محتسب کی روشنی میں مذکورہ بیوہ کی اس کا جائز حق ادا کیا جائے ۔ براہ ترجیح بنیادوں پر ادارا سے رجوع یا گیا بالاآخر وفاقی محتسب سرگودھا کی کوششیں رنک لائیں اور مذکورہ کو پانچ لاکھ کا چیک ادا کردیا گیا۔