گرمی کی صورتحال کے پیش نظر جانوروں کا معیاری چارہ نایاب
جانوروں کیلئے چار ہ کی عدم دستیابی نے لوگو ں کو دوہری پریشانی میں مبتلا کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید کی آمد اور گرمی و حبس کی صورتحال کے پیش نظر جانوروں کا معیاری چارہ نیاب،مختلف مسائل کا شکار چھوٹے مویشی پال حضرات مڈل مین کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ گئے ہیں، موسم کی شدت کیساتھ ساتھ عید کی آمد کے باعث جانوروں کیلئے چار ہ (ونڈا)کی عدم دستیابی نے لوگو ں کو دوہری پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ،لائیو سٹاک کی جانب سے مختلف علاقوں میں ٹیمیں بھجوانے کی کاغذی کاروائی تو مکمل کر لی گئی تاہم مطلوبہ سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث عملدرآمد میں مشکلات در پیش ہیں،بالخصوص چھوٹے مویشی پال حضرات مویشیوں کو مطلوبہ مقدار میں چارہ نہ ملنے پر پریشانی کا شکار ہیں،اور جانورو ں کے بیمار اور ہلاک ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ایسے فارمرز جو عید الضحیٰ کے موقع پر فروخت کیلئے جانور پال رہے ہیں ،مہنگا چار ا خریدنا ان کی مجبوری ہے اورمڈل مین کی ایک بڑی تعداد صورتحال کا فائدہ اٹھانے کیلئے متحرک ہے ،فارمرز نے کمشنر وڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔