گراں فروشی کے خلاف جاری اقدامات کا خصوصی جائزہ

گراں فروشی کے خلاف جاری  اقدامات کا خصوصی جائزہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفت روزہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں،مارکیٹ انسپکشن اور گراں فروشی کے خلاف جاری اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پھلوں سمیت بیشتر سبزیوں خصوصاً پیاز، ٹماٹر اور آلو وغیرہ کے نرخوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث صارفین کو خاطرخواہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔اسی طرح چکن کے نرخ بھی مناسب سطح پر مستحکم ہیں جبکہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نیہدایت کی کہ تندوروں، بیکریوں اور کریانہ مارکیٹوں میں انسپکشن کا عمل مزید مؤثر بنایا جائیاور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کے خلاف فعال کردار ادا کرتے ہوئے حکومتی نرخوں پر عملدرآمدہر صورت یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں