ہمارے نئے گیت جلد ریلیز ہوں گے ، گلو کار احسن علی،محسن علی
میانوالی (نامہ نگار)پپلاں سے تعلق رکھنے والے دو بھائی سنگر احسن علی اور محسن علی فوک میوزک دنیا میں نئی آوازیں سوشل میڈیا پر وائرل عوام ان کے دھیمے انداز گائیکی کو پسند کر رہے ہیں دونوں بھائی ابھی سیکھنے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔۔۔
ان کے گیت گانے کو انداز عوام نے بے حد سراہا ہے دونوں گلوکاروں احسن علی محسن علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نئے گیت جلد ریلیز ہوں گے ہم سیکھ کر محنت کر رہے ہیں کوشش کریں گے کہ فوک میوزک کا اصل رنگ گائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے والد ہمارے ساتھ بہت محنت کر رہے ہیں اس کے علاؤہ معروف ڈھولک نواز شوکت انمول کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری راہنمائی کی ہے۔