تھیلسیمیا کے مریض بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ،73 نوجوانوں نے عطیہ دیا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)انجمن ہلال احمر سرگودھا مقامی انجمن تاجران،سرسبز ٹیم اور فروکہ ہیروز کے زیر اہتمام تھیلسیمیا کے مریض بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ اسلامک آئڈیل سکول میں لگایا گیا۔۔۔
جس میں73نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا جبکہ 45ڈونرز کے لیبارٹری ٹیسٹ ،زائد اور کم عمر،کم وزن کے علاوہ خون دینے کی معیاد پوری نہ ہونے کی وجہ سے انکے خون کا عطیہ نہیں لیا گیا کیمپ کے انچار ج ڈاکٹر مستنصر رضا نے بتایا ہے کہ موجودہ کیمپ ضلع بھر میں سب سے کامیاب کیمپ رہا کسی بھی کیمپ میں 50سے زیادہ خون کے عطیات نہیں ملے ۔حالیہ کیمپ میں ملک اشرف،وسیم بخاری،نعمان شہزاد،میاں امتیاز نے بطور رضا کار خدمات سر ابجام دیں۔