پاکستان میں تیزی سے بڑھتی آبادی لمحہ فکریہ ،پروفیسر غلام رسول
شہریوں کوتعلیم،روزگار،رہائش،صحت اور بہتر مستقبل دینا ریاست کی ذمہ داری
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی ای او محکمہ صحت و آبادی بھکر ڈاکٹر مظہر عباس خان کی ہدایت پر\'\'چیف منسٹرپاپولیشن مینیجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام\'\' کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دلے والا تحصیل دریاخان میں تیزی سے بڑھتی ہوء آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل بارے آگاہی عام کرنے کیلئے اور اس ضمن میں نوجوانوں کا تعاون حاصل کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومینٹریز دکھاء گئیں اور آگاہی سیشن کا بھی انعقاد ہوا۔ پرنسپل کالج پروفیسر غلام رسول جھمٹ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت و آبادی کے زیر انتظام ان سیشز کے انعقاد کا بنیادی مقصد آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کالجز کے طلباء کو متحرک کرنا اورتیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے کے حل میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر مبنی دستاویزی فلموں کی نمائش کرنا بھی ہے اورطلباء کو آبادی کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے فعال فریق بھی بنانا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوء آبادی ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ شہریوں کوتعلیم،روزگار،رہائش،صحت،تفریح کی سہولیات اور بہتر مستقبل دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب آبادی اور وسائل میں توازن ہو۔آبادی کو ایک خاص حد تک رکھ کر ہی معاشی ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہے