محدود سٹاف کیساتھ بجلی کے پول اور تاریں دوبارہ سے لگا دیں ،ایکسئن فیسکو
میانوالی (نامہ نگسار )ایکسیئن فیسکو میانوالی انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں کے میانوالی اور نواح کے آنے والے شدید طوفان نے جہاں تباہی مچائی وہاں واپڈا فیسکو اور عوام کا بھی کافی نقصان ہوا۔۔۔
ہم نے محدود سٹاف کے ساتھ دن رات ایک کر کے شہر و نواح میں گرے پڑے بجلی کے پول اور تاریں دوبارہ سے لگا دیں اور تھوڑے وقت میں ہی بجلی کا ترسیلی نظام بحال کر دکھایا اس میں ہمیں بھی سخت تکالیف آئیں وہاں فیسکو صارفین کو بھی بجلی کی عدم فراہمی سے تکلیف اٹھانی پڑی اس پہ فیسکو معذرت خواہ ہے مگر اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں یہ قدرتی آفت اور اللہ کا عذاب ہی تھا۔ جس پر آئیندہ کے نقصان سے بچنے کے لیئے عوام کو اللہ سے معافی مانگ کر ساتھ استغفار کرنا چاہیئے ساتھ ساتھ فیسکو سٹاف کا بھی صارفین کو مشکور ہونا چاہیئے جنہوں نے شدید گرمی میں آپکی بجلی بحال کی انہوں نے کہا کہ میں خود دن رات مختلف مواقع پر موجود رہا ہوں اور کام کی نگرانی کی ہے