چوری شدہ 9 بکرے برآمد ،ملزمان فرار

چوری شدہ 9 بکرے  برآمد ،ملزمان فرار

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ 9 بکرے برآمد کرلیے ، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 کارروائی ایس ایچ او بھاگٹانوالہ اسامہ اسد کی سربراہی میں ہیڈ کانسٹیبل افتخار حسین اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ مقام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے چوری شدہ 9 بکرے برآمد کرلیے گئے ۔ تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں