ریڈیو پاکستان سرگودھا کی ’’دس روزہ سالگرہ تقریبات‘‘کا آغاز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریڈیو پاکستان سرگودھا کی دس روزہ سالگرہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ، تقریبات کا آغاز ریڈیو پاکستان سرگودھا کی اسٹیشن ڈائریکٹر محترمہ فریحہ کنول نے کیک کاٹ کر کیا۔
اس موقع پر ریڈیو کے سینئر اینکرز ممتاز عارف،انعام خان،سبطین بلوچ،چوہدری اختر جاوید،نعمان شفیق،سینئر پروڈیوسر محمد زبیر منیر، اکاوٹنٹ جاوید بلوچ،سینئر براڈ کاسٹ انجینئر رانا قیصر وقاص،اسٹینو گرافر محمد عثمان،ڈیوٹی آفیسر ثوبیہ تبسم اور دیگر موجود تھے ۔یاد رہے کہ 29 مئی 2026ء کو ریڈیو پاکستان سرگودھا کو قائم ہوئے 21 سال ہو جائیں گے۔