رشتہ کے تنازع پر گھر پر حملہ، خاتون اور بیٹیوں پر تشدد

رشتہ کے تنازع پر گھر پر حملہ، خاتون اور بیٹیوں پر تشدد

رشتہ کے تنازع پر گھر پر حملہ، خاتون اور بیٹیوں پر تشدد ندیم وغیرہ ملزمان نے بیوہ خاتون شہزاداں بی بی کے گھر گھس کر دھمکیاں دیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقہ 109 شمالی میں رشتہ کے تنازع پر ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کی بیٹیوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ندیم وغیرہ ملزمان نے بیوہ خاتون شہزاداں بی بی کے گھر میں داخل ہو کر اس پر اور اس کی بیٹیوں پر اسلحہ تان لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون اور اس کی بیٹیوں کو تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ذرائع کے مطابق ملزمان اہل محلہ اور پولیس کے آنے پر موقع سے فرار ہو گئے ۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس سے قبل ملزمان نے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، جس سے انکار کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ نواسی کے رشتے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے ، تاہم انکار پر انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ خاتون کے مطابق اس کی نواسی کی شادی کہیں اور طے ہونے پر ملزمان مزید مشتعل ہو گئے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں