نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر خاتون پر تشدد، مقدمہ درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نواحی علاقہ 95 شمالی میں نشے کے لیے پیسے دینے سے انکار پر مبینہ طور پر ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
نواز نامی شخص نے اپنی بھاوج کوثر بی بی سے نشے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا۔ انکار پر ملزم، جو مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا، نے خاتون پر تشدد شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق اس دوران متاثرہ خاتون کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ شدید صورتحال کا شکار ہو گئی۔ اہلِ محلہ نے موقع پر پہنچ کر مداخلت کی اور خاتون کو مزید نقصان سے بچا لیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔