خودرو کانٹے دار جھاڑیوں اور حشرات، شہری کو مشکلات
خودرو کانٹے دار جھاڑیوں اور حشرات، شہری کو مشکلاتتحصیل کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کی مبینہ غفلت سے جھاڑیاں پھیل رہی ہیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ضلع بھر کے درجنوں مقامات پر خودرو کانٹے دار جھاڑیوں اور سرکنڈوں کی بھرمار نے شہریوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں، جبکہ خطرناک حشرات الارض کے باعث متعدد شہری متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں میونسپل کارپوریشن، تحصیل کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کی مبینہ غفلت اور عدم توجہ کے باعث مختلف علاقوں میں جھاڑیاں اور سرکنڈے تیزی سے پھیل رہے ہیں، جن میں مختلف اقسام کے خطرناک حشرات الارض نے بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔شہریوں کے مطابق آئندہ ماہ برسات کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ان جھاڑیوں اور کیڑوں سے متاثر ہونے کے خدشات مزید بڑھ سکتے ہیں، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔علاقہ مکینوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان جھاڑیوں کی صفائی اور تلفی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ممکنہ صحت و ماحولیاتی خطرات سے بچا جا سکے ۔