دیرینہ عداوت پر رقبے میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
دیرینہ عداوت پر رقبے میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان اشرف وغیرہ نے اسلم کے زرعی رقبے پر دھاوا بول دیا ،مقدمہ درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقہ 98 شمالی میں دیرینہ عداوت کے باعث مبینہ طور پر رقبے کو آگ لگا دی گئی جس سے بانس کی فصل جل کر خاکستر ہو گئی۔ اشرف وغیرہ نے اسلم کے زرعی رقبے پر دھاوا بول کر بانس کی فصل کو مبینہ طور پر آگ لگا دی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور اہلِ علاقہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ابتدائی اندازے کے مطابق آتشزدگی کے باعث دس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔ پولیس نے دو نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔