انسینریٹر ایس او پیز کی خلاف ورزی، پراجیکٹ منیجر پر مقدمہ

انسینریٹر ایس او پیز کی خلاف ورزی، پراجیکٹ منیجر پر مقدمہ

انسینریٹر ایس او پیز کی خلاف ورزی، پراجیکٹ منیجر پر مقدمہمحکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے کا رروائی کی ،تحقیقات شروع کر دی گئیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے مبینہ طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ٹھیکیدار کمپنی کے پراجیکٹ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔گورنمنٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کے لیے ٹی بی ہسپتال کے سامنے نصب انسینریٹر کو مبینہ طور پر ایس او پیز کے مطابق نہیں چلایا جا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق یہ انسینریٹر پہلے بھی آلودگی پھیلانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا چکا ہے ، تاہم بعد ازاں حکومتی و انتظامی مداخلت پر اسے دوبارہ کھول کر ٹھیکیدار کمپنی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے متعدد بار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے وارننگ بھی جاری کی گئی، تاہم عمل نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق ٹھیکیدار کمپنی کے پراجیکٹ منیجر ثقلین اسلم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں