صرافہ بازار کی بیوٹیفکیشن کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے

صرافہ بازار کی بیوٹیفکیشن کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے

صرافہ بازار کی بیوٹیفکیشن کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے تاجروں کی تجاویز شامل کرنے پر اتفاق، شہر کی تجارتی پہچان مزید مضبوط ہوگی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) صرافہ بازار کو بیوٹیفکیشن کے تحت خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ نے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے ہیں، اور جلد اس منصوبے پر عملی کام شروع ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔صرافہ ایسوسی ایشن کے سرپرست متین احمد قریشی، صدر آصف محمود چشتی، جنرل سیکرٹری محمد اسلام اور میاں خرم جبار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرافہ بازار شہر کی اہم اور بڑی تجارتی مارکیٹوں میں شمار ہوتا ہے ، تاہم بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث تاجروں اور خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صرافہ بازار کی بیوٹیفکیشن کا عندیہ خوش آئند ہے اور اس سلسلے میں تاجران اپنی تجاویز اور مکمل تعاون فراہم کریں گے ۔تاجر رہنماؤں کے مطابق اگر منصوبہ کامیابی سے مکمل ہو جائے تو نہ صرف مارکیٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ خریداروں کے لیے بھی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، جس سے سرگودھا شہر کی تجارتی پہچان مزید مضبوط ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں