لڑائی جھگڑوں کے واقعات، متعدد افراد زخمی، مقدمات
لڑائی جھگڑوں کے واقعات، متعدد افراد زخمی، مقدمات سلیم وغیرہ نے چھریوں کے وار کر کے شعیب اور اس کے بھائی واصف کو زخمی کر دیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں لڑائی جھگڑوں اور دنگا فساد کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے موضع ڈھل میں دیرینہ عداوت پر سلیم وغیرہ نے چھریوں سے شعیب اور اس کے بھائی واصف کو زخمی کر دیا۔اسی طرح 166 شمالی میں سابقہ تلخ کلامی کے تنازع پر مبین نے چھری سے سلیم کو زخمی کر دیا۔119 شمالی میں مقدمہ بازی کی رنجش پر اورنگزیب وغیرہ نے ڈنڈوں سے نعمان کو لہولہان کر دیا۔ فروکہ میں مکان خالی کروانے کے تنازع پر غلام مصطفی نے گھر میں داخل ہو کر عمرکی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کوٹلہ فتح خان میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ہیبت اللہ وغیرہ جاوید عمر کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔