روٹھی بیوی کو لینے گئے شوہر پر فائرنگ، سالے پر مقدمہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سسرال میں روٹھی بیوی کو منانے کے لیے جانے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے سالے نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
54 شمالی کے رہائشی سدھیر عباس کی شادی سات سال قبل موضع ڈونگہ کی رہائشی حسرت رانی سے ہوئی تھی، جو گزشتہ ماہ ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھیں اور اپنے دو بچوں کو بھی ساتھ لے گئی تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز خاتون نے اپنے شوہر کو فون کر کے بلایا کہ وہ اسے واپس لے جائے ۔ اس پر سدھیر عباس سسرال پہنچا تو وہاں اس کے سالے عمران نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔