گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالامدیحہ بی بی کو اس کی بھاوج نائلہ اور دیگر نے گھر میں داخل ہو کر مارا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔اعوان آباد میں مدیحہ بی بی کو اس کی بھاوج نائلہ اور دیگر نے گھر میں داخل ہو کر بالوں سے پکڑ کر زمین پر گراتے ہوئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسٹتے رہے ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،جس پر پولیس نے دو خواتین سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔