قتل و اقدامِ قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا

قتل و اقدامِ قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا

قتل و اقدامِ قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں :پو لیس حکام

بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھلوال صدر پولیس نے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ایس ایچ او بھلوال صدر ضیا الرحمن نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امیر عباس شاہ سکنہ نبی شاہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو جدید اور روایتی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او بھلوال صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں