عید کے بعدمسافروں کا رش، ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
عید کے بعدمسافروں کا رش، ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہرش کے باعث مختلف روٹس پر گاڑیوں کی کمی ہوگئی، آر ٹی اے کی ٹیمیں متحرک
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مختلف شہروں سے اپنے گھروں میں عید منانے آنے والے افراد کی واپسی کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں کا شدید رش دیکھنے میں آیا۔رش کے باعث مختلف روٹس پر گاڑیوں کی کمی ہوگئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض ٹرانسپورٹ مالکان اور عملے کی جانب سے مبینہ طور پر مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔دوسری جانب سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیمیں متحرک رہیں، جنہوں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کیے ۔ٹیموں نے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر موقع پر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں سے اضافی وصول کی گئی رقوم واپس بھی دلوائیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔