شاہ پور:عید ملن پارٹی‘ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
شاہ پور:عید ملن پارٹی‘ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکتسید سفیر حسین شاہ نے پارلیمانی سیکرٹری کی آمد پر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا
شاہ پور صدر (نامہ نگار )سماجی شخصیت سید سفیر حسین شاہ کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں تحصیلدار خوشاب سید اظہر عباس شیرازی، سید ظفر اقبال شاہ، سردار قیصر عباس میکن، تحصیل صدر ملک طاہر اعوان، ڈویژنل نائب صدر ملک تیمور قطبی، حاجی غلام فرید انصاری، سید فضل عباس شاہ، سید ذیشان شاہ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد افضل میکن، سٹی صدر راجہ فرخ قیوم، سید حسن شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر سید سفیر حسین شاہ نے پارلیمانی سیکرٹری کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ سردار عاصم شیر میکن نے مختصر عرصے میں حلقے میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں اور ان کی پسماندگی کے خاتمے کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے وہ ان کے گروپ میں شامل ہوئے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے گروپ میں شمولیت پر سید سفیر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے شامل ہونے سے گروپ مز ید مضبوط ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد جلد شاہ پور کے عوام کیلئے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ پور شہر میں جدید طرز کا ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے ، جس کے بعد شہریوں کو علاج کیلئے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑیگا۔ اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائیگی۔ نوجوانوں کے وفد کی جانب سے پلے گراؤنڈ کے مطالبے پر پارلیمانی سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے ضلع کونسل حکام سے بات کی جائے گی۔