کافی شاپس اور پارلر ٹیکس میں لانے کیلئے فہرستیں حکا م بالا کو ارسال
کافی شاپس اور پارلر ٹیکس میں لانے کیلئے فہرستیں حکا م بالا کو ارسال کیفے ’ ٹی ہاؤسز’ کافی شاپس اور پارلرز کے مالکان کے کوائف بھی جمع کر لئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں ریسٹورنٹس’ کیفے ’ ٹی ہاؤسز’ کافی شاپس اور پارلر کو پنجاب سیل ٹیکس میں لانے کیلئے فہرستیں حکا م بالا کو ارسال کر دی گئیں،ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر سرگودھا سمیت دیگر تحصیلوں میں سرکاری طور پر سروے کر کے ریسٹورنٹس’ کیفے ’ ٹی ہاؤسز’ کافی شاپس اور پارلرز کے مالکان کے کوائف بھی جمع کر لئے گئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 567چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس، 12سو سے زائد ٹی و کافی شاپس،954بیوٹی پارلرز قائم ہیں جن پر آمدن اور مالی پوزیشن کی تفصیلات متعلقہ حکام کوان پر عائد کئے جانیوالے ٹیکس کے تعین کیلئے بھجوادی گئی ہیں،اور آئندہ مالی سال کے تحت مذکورہ شعبوں پر ٹیکس لاگو کر کے ان سے وصولیاں شروع کر دی جائیں گی اور اس امر سے ریونیو کی سالانہ وصولی میں پانچ کروڑ روپے تک اضافہ متوقع ہے ۔