الماری کے لاک توڑ کر 9 لاکھ 30 ہزارکے زیورات چوری کر لئے
الماری کے لاک توڑ کر 9 لاکھ 30 ہزارکے زیورات چوری کر لئے تمام اہل خانہ رات کو سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر میں داخل ہو گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں چوری کی واردات اہل خانہ رات بھر سوتے رہے اور چور گھر میں داخل ہو کر سیف الماری کے لاک توڑ کر 9 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کے لے گئے سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص محمد سلیم مغل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا شریف کالونی سلانوالی کے رہائشی محمد سلیم ولد مہر دین قوم مغل کے مطابق کہ ہم تمام اہل خانہ رات کو سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور کمرہ میں پڑی ہوئی سیف الماری کے لاک توڑ کر 9 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے پولیس نے متاثرہ شخص محمد سلیم مغل کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔