ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 14 سالہ بچی جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 14 سالہ بچی جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 14 سالہ بچی جاں بحق بچی موٹر سائیکل سے سڑک پر گرنے سے شدیدچھوٹیں ہوئی، لاش ورثاکے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں گرنے سے 14 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جس کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے ،تفصیل کے مطابق سرگودھا سلانوالی شاہین آباد روڈ پر چک نمبر 96 شمالی کے قریب اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں چک 99 شمالی کی 14 سالہ بچی عارفہ عرفان موٹر سائیکل سے سڑک پر گرنے سے شدیدچھوٹیں ہوئی اور زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس کی نعش ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں