نجی ہسپتالوں کلینک کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کباڑیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج او ردکانیں سیل کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی نے ایس او پیز کے مطابق فضلہ تلف نہ کرنے والے نجی ہسپتالوں ’ لیبارٹرز اور کلینک کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرنے ’ فضلہ کو جلانے والے پرائیویٹ ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے احکامات جاری کر دیئے انہوں نے چاروں اضلاع میں کباڑیوں کی دکانوں کاسروے کر کے ہسپتالوں کی ویسٹ کا کاروبار کرنے والے کباڑیوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کروانے او ردکانیں سیل کرنے کی ہدایت کی ہے کمشنر نے متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر تمام نجی ہسپتالوں ’لیبارٹریز ’ کلینک سمیت دیگر ہیلتھ یونٹس کا معائنہ کر کے فضلہ کو ایس او پیز کے تحت تلف نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ماحولیات افسران کو روزانہ کی بنیاد پر کباڑیوں سمیت طبی یونٹس کا معائنہ کرنے اور ہاسپٹل ویسٹ کو ایس او پیز کے تحت ٹھکانے لگانے کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔