پلاٹ پر مبینہ طور پر زبردستی قبضہ کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 17 جنوبی میں زمین کے تنازعہ پر عابد وغیرہ نصف درجن سے زائد افراد نے محمد کاشف کے پلاٹ پر مبینہ طور پر زبردستی قبضہ کرنے کیلئے دھاوا بول کر چاردیواری مسمار کر دی۔
اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا بعدازاں ملزمان پولیس آمد کا سن کر فرار ہو گئے ،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ سے آٹھ لاکھ روپے سے زائد کانقصان پہنچا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔