دریائے جہلم کے مقام پر موک ایکسر سائز کی گئی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے ریسکیو سٹاف کی کارکردکی کا جائزہ لینے کیلئے دریائے جہلم کے مقام پر موک ایکسر سائز کی گئی جس میں ریسکیو کے جوانوں ایمر جنسی کوئیک ریسپانس کا عملی مظاہرہ کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر ریسکیو سٹیشن خوشاب کے ضلعی انچار ج علی حسین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سیلابی صورتحال میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کے شاندار مظاہرہ پر ریسکیو سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اور انہیں ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدت کی ، اس موقع پر ریسکیو کے ضلعی انچارج علی حسین ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سیلابی صورتحال اور فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تمام مشینری اور آلات فنکشنل رکھے جائیں انہوں نے ریسکیو 1122،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،ایریگشن ،سول ڈیفنس و دیگر محکموں کے مابین روابط تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ٹیم ورک کے تحت کام کرنے کی ہدائت کی۔