نماز کی ادائیگی کے لئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چور ی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چور لے نکلے ۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں قائم جامع مسجد میں ابو سفیان نامی شہری نماز کی ادائیگی کے لئے آیا اور موٹرسائیکل کھڑی کرکے مسجد کے اندر داخل ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔