قرضے ہڑپ کرنیوالے نادہندگان کے خلاف کاروائی کا آغاز

 قرضے ہڑپ کرنیوالے نادہندگان  کے خلاف کاروائی کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مائیکروفنانس بینک سے قرضے لے کر ہڑپ کرنیوالے نادہندگان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

ابتدائی طور پر مائکرفنانس بینک لیاقت شہید روڈ سے سابقہ ادوار میں قرضہ جات حاصل کرنیوالے سلطان پور نون کے فیاض احمد،پھلروان کے قیصر عباس،چبہ پرانا کے نذر عباس وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ، ملزمان نے ایک ایک لاکھ روپے قرضے لے کر اقساط جمع کروانے کی بجائے مذکورہ رقوم کے بوگس چیک جمع کروائے جس پر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں