کاشتکاروں کو اراضی لیز پر دینے کی قرعہ اندازی 29 جون کو ہوگی
کاشتکاروں کو اراضی لیز پر دینے کی قرعہ اندازی 29 جون کو ہوگی 310 منتخب افراد میں 149 کسانوں کو 5 ایکڑ فی کس بنجر اراضی لیز پر دی جائیگی
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنا کھیت اپنا روزگار منصوبہ غریب کاشتکاروں کو زرعی آراضی لیز پر دینے کے لیے قرعہ اندازی 29 جون کو ہوگی 310 منتخب کیے گئے افراد میں سے 149 کسانوں کو 5 ایکڑ فی کس بنجر آراضی 100 روپے فی ایکڑ سالانہ کے حساب سے 10 سالہ لیز پر دی جائے گی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنا کھیت اپنا روزگار منصوبہ کے تحت زرعی آراضی کے حصول کے لیے تقریباً 1232 افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن کی سکروٹنی کی گئی اور 1232 افراد میں سے 932 افراد کی درخواستیں مسترد کردی گئیں اور 310 افراد کی درخواستیں درست قرار دی گئی بتایا گیا ہے کہ اہل قرار دیے گئے 310 افراد میں سے 149 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی زرعی زمینیں دی جائیں گی اور مورخہ 29 جون بروز پیر کو قرعہ اندازی ہوگی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ کے تمام مراحل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے خود کی زرعی آراضی کن خوش قسمت افراد کو حاصل ہوگی فیصلہ 29 جون کو ہوگا۔